20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:11
وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کی ملاقات
جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیر اعظم نواز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے ملاقات کی ہے۔وزیر اعظم کاکہناہےکہ پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے دونوں ملکوں کے عوام یکساں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے ملاقات کی، اس موقع پر پاک بھارت تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ وزیر اعظم کاکہناتھاکہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہیں، بھارتی ہائی کمشنر نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے وزیر اعظم کے کردار کو سراہا۔