20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:41
دوستی بس کے بعد سمجھوتا ایکسپریس بھی بحال
جیو نیوز - لاہور....سمجھوتاایکسپریس ایک ہفتے کےتعطل کے بعدلاہور ریلوےاسٹیشن سے بھارت کےلئے روانہ ہو گئی،ٹرین کی روانگی سےپاکستان اور بھارت کے درمیان سڑک اور ٹرین کا رابطہ مکمل بحال ہو گیا۔
سمجھوتاایکسپریس آج صبح اپنے معمول کےوقت کےمطابق صبح 8 بجےلاہورریلوےاسٹیشن سے واہگہ کےلئےروانہ ہوئی تو پاکستان میں رُکےہوئے بھارتی مسافروں کی جان میں جان آئی۔
واہگہ ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی امیگریشن اور جانچ پڑتال کے بعد یہ ٹرین بھارت کیلئے روانہ ہو جائے گی،سمجھوتا ایکسپریس اور دوستی بس سروس بھارتی صوبےہریانہ میں ہنگاموں کےباعث بھارت کی درخواست پرمعطل کی گئی تھی۔
سمجھوتاایکسپریس ہفتےمیں2بارپیراور جمعرات کو بھارت کیلئےروانہ ہوتی ہے،ہنگاموں کےباعث گزشتہ پیرکو ٹرین بھارت نہیں جا سکی تھی۔