تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:45

کراچی:منگھوپیر میں رینجرز سے مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

جیو نیوز - کراچی.... کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے مقابلے کے بعد 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔ دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔
دہشت گرد50 فوجیوں کی شہادت اور کیڈٹ کالج رزمک پر میزائل حملے میں ملوث تھے۔ترجمان رینجرز کے مطابق منگھوپیر میں کارروائی،خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کراچی میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت ،بھتا خوری اور دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے۔ دہشتگردوں کےقبضےسےاسلحہ،گولیاں،دہشتگردی سےمتعلق موادبھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.