20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:6
اسلام آباد: سلاٹر ہائوس پر چھاپہ، 2ہزار کلومردہ گوشت برآمد
جیو نیوز - اسلام آباد....اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سلاٹر ہائوس پر چھاپہ مارکر 2ہزار کلومردہ گوشت برآمد کرلیا ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر حسن وقار کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ۔ اے سی شالیمار نے بتایا کہ چھوٹے اور بڑے مردہ جانورجھنگ سے لائے جاتے تھے ، مردہ جانوروں کا گوشت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی کیا جارہا تھا۔ 10ملزم گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔