تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:43

مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلہ،اشتہاری ڈاکو ہلاک

جیو نیوز - مظفرگڑھ......مظفرگڑھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں5 لاکھ روپے کی سرکی قیمت والا ایک اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگیا،ملزم پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

ڈی پی او مظفرگڑھ ملک اویس احمدکے مطابق علاقے روہیلانوالی میں پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک ہونےوالے ڈاکو کی شناخت قدیر راجپوت کے نام سے ہوئی ہے جس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی اور ملزم پولیس اہلکار راشد منہاس کے قتل سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو قتل ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.