تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:44

لاہور: بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دےکرلڑکیوں کو بیچنےوالا گروہ

جیو نیوز - لاہور....لاہورمیں لڑکیوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دےکر مبینہ طور پر فروخت کرنےوالےگروہ کا انکشاف ہوا ہے۔بھاٹی گیٹ کی رہائشی خاتون اپنی2بیٹیوں کی بازیابی اورمقدمےکی اندراج کی درخواست لے کر عدالت پہنچ گئی۔

بھاٹی گیٹ کی رہائشی خاتون نےسیشن عدالت میں درخواست دائرکی ،جس میں الزام عائدکیاکہ امجدنامی شخص اس کی2بیٹیوں کوملازمت کا جھانسادےکردبئی لےگیا،امجدنےلڑکیوں کووہاں بیچ دیااور ان سے زبردستی جسم فروشی کا دھندا کراتارہا۔

خاتون کاکہناہےکہ پولیس کو درخواست دی ،مگر مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا ،عدالت اس کی بیٹیوں کو واپس لانےاور مقدمےکےاندراج کاحکم جاری کرے،خاتون نےوزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب سے بھی معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.