21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:41
پٹھان کوٹ واقعہ: تحقیقاتی ٹیم جلد بھارت کا دورہ کرے گی،دفترخارجہ
جیو نیوز - اسلام آباد.....ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے مذاکرات کیلئےافغان طالبان سمیت تمام متحارب دھڑوں کو دعوت دی گئی ہے، پٹھان کوٹ واقعہ کے حوالے سے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم جلد بھارت کا دورہ کرے گی۔
چار ملکی رابطہ گروپ کے تمام ارکان افغان امن عمل آگے بڑھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔افغان امن عمل کےحوالے سے طالبان سمیت تمام دھڑوں کوبراہ راست مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کی تحقیقات ابھی تک پاکستان سے شیئر نہیں کیں، نیوکلئیرسپلائرز گروپ کی طرف سے بھارت کی حمایت امتیازی ہے۔
سمجھوتہ ایکسپریس پردہشت گرد حملے کی تحقیقات کئی بار بھارت سے شیئرکرنے کاکہاہے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک بھارت نے کوئی تعاون نہیں کیا ۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ عمان میں چھ سو پاکستانی مختلف سنگین جرائم کی پاداش میں قید ہیں۔