تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:18

مستونگ میں ٹریفک حادثہ ، میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق

جیو نیوز - مستونگ....بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثہ کے دوران میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق ہوگئے ۔

لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں موٹر سا ئیکل تیز رفتاری پر قابو نہ پاسکنے کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے دوران میاں بیوی اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدیدزخمی ہوگیا ۔

واقعہ کے بعد انتطامیہ نے وا قعہ میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ہےزخمی ہونے والے بچے کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال سے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.