21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:50
وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کل ہونے کا امکان
جیو نیوز - کراچی......وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کل کراچی میں ہونے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم، وزیر اعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نوازشریف کراچی میں ایم کیوایم کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایم کیو ایم کے وفد کے تحفظات اور مطالبات پرحکومتی اقدامات کی یقین دہانی کرائیں گے۔ اس سے قبل ایم کیوایم کے وفد نے جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر اعظم سے ملنا تھا تاہم یہ ملاقات وزیراعظم کے دورہ آزاد کشمیر کے باعث نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ایم کیوایم کو بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم کراچی آرہے ہیں، امید ہے وہیں ملاقات ہوگی۔