تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:6

پشاور :یکہ توت میں سرچ آپریشن، 50 مشتبہ افرادزیرحراست

جیو نیوز - پشاور ......پشاور کے علاقہ یکہ توت میں سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افرادکو حراست میں لیاگیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن یکہ توت اورملحقہ علاقوں میں کیاگیا جس دوران لیڈیز پولیس اور سنیفر ڈاگز کی مدد سے 560 گھروں کو چیک کیاگیا۔

آپریشن کے دوران ایک افغان باشندے سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 5 پستولیں ، 1 کلاشنکوف اورسینکڑوں کارتوس برآمدہوئے۔ مشتبہ افراد کوتھانہ آغہ میرجانی منتقل کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.