تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:0

پٹھان کوٹ حملہ:جےآئی ٹی کے نوٹیفکیشن کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی

جیو نیوز - لاہور....حکومت نے پٹھا ن کوٹ حملے کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کردی۔ جیو نیوز نے جے آئی ٹی کے نوٹی فکیشن کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ چند روز قبل گوجرانوالہ کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اس مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے لیفٹیننٹ کرنل تنویر احمد ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی عظیم ارشد، ایم آئی کے لیفٹیننٹ کرنل عرفان مرزا اور سی ٹی ڈی گوجرانوالہ کے انسپکٹر شاہد تنویر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.