22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:11
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکےزیرِاہتمام کتابوں کی چھپائی شروع
جیو نیوز - لاہور....پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئے تعلیمی سال کے لیے کتابوں کی چھپائی شروع کردی،بورڈ ذرائع کےمطابق دوسری سےپانچویں جماعت تک کا سلیبس تبدیل کیا جارہا ہے۔
پنجاب میں نیاتعلیمی سال یکم اپریل سےشروع ہوگا،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کےذرائع نےجیونیوزکوبتایاکہ نئے تعلیمی سال کے لیے کتابوں کی چھپائی شروع کردی گئی ہے۔
پرائمری کےنصاب کی تمام کتابیں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ خود شائع کررہا ہے،اس سے پہلےیہ کتب نجی شعبےسے شائع کرائی جاتی تھیں،ان ذرائع نےمزیدبتایاکہ دوسری سےپانچویں جماعت تک کا سلیبس تبدیل کیا جارہا ہے۔