22 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:18
لندن پولیس کے پاس موجود پارٹی فنڈ کی رقم قانونی ہے، ایم کیو ایم
جیو نیوز - کراچی......ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ پارٹی فنڈ کے بارے میں میٹروپولیٹن پولیس سروس کے سول دعوے کی سماعت ہوئی جس میں متحدہ کے وکلا ویسٹ لندن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش ہوئے ۔
ایم کیوایم اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم اورقائد متحدہ کا موٴقف ہے کہ پارٹی فنڈزکی جورقم اس وقت میٹروپولیٹن پولیس کی تحویل میں ہے وہ مکمل طورپرجائزاورقانونی ہے۔
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ابھی یہ معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم انہیں پورایقین ہے کہ جب اس معاملے کی باقاعدہ سماعت ہوگی توایم کیوایم کا موٴقف درست ثابت ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے لہٰذا اس بارے میں مزید کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا ۔