تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:48

کراچی:نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

جیو نیوز - کراچی…نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ملزم کا ساتھی فرارہوگیا جبکہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نےمقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.