تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:34

سیاسی رہنما عوام کا پیسہ چوری کرنے کے بجائے ٹیکس دیں، عمران خان

جیو نیوز - اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنما عوام کا پیسہ چوری کرنے کے بجائے ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے تو عوام بھی ٹیکس ادا کریں گے، کے پی کے میں پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کو جوابدہ ہوگی ۔

ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلاحی کاموں میں دل کھول کر عطیہ کرتے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کو حکومت نے پولیس کو سیاسی اثر و رسوخ سے نکال کر آئی جی پولیس کو بااختیار بنا دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس ایکٹ 1861 کے ذریعے پولیس کو سیاست کے زیر اثر لایا گیا، پولیس ایکٹ 2002ء کے ذریعے تبدیلی کی کوشش میں اسٹیٹس کو نے مزاحمت کی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں پولیس، پبلک سیفٹی کمیشن کو جوابدہ ہوگی ، یہ ہے نیا پاکستان اور وہ پنجاب اور سندھ پولیس کو چیلنج کرتے ہیں کہ تھانہ کلچر ختم اور کے پی کے کی طرح پولیس کو غیر سیاسی بنائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.