تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:53

ماں کو قتل کرنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

جیو نیوز - کراچی…کراچی کی مقامی عدالت نے ماں کو قتل کرنے والے ملزم غلام ربانی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو دن کی توسیع کردی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم غلام ربانی کو پیش کیا گیا۔اس موقع پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کی بہن اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کا بیان تاحال ریکارڈ نہیں کیا جاسکا ہے لہٰذا ملزم کا مزید ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے ملزم ربانی کےجسمانی ریمانڈ میں مزید 2دن کی توسیع کردی۔ملزم غلام ربانی نے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں اپنی والدہ کو جائیداد کے تنازع پر قتل کردیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.