24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:23
وزیراعظم کا امیر قطر کیلئے نایاب بیل اور گائے کا تحفہ
جیو نیوز - اسلام آباد ..... وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے قطر کے امیر کو نایاب بیلوں کا جوڑا اور ساہیوال کی اعلیٰ نسل کی گائے بطور تحفہ پیش کی گئی ہے۔
نایاب بیل کے جوڑے اور گائے کو کل لاہور ایئرپورٹ سے اسپیشل کارگو طیارے سی ون تھرٹی کے ذریعے قطر روانہ کیا جائے گا،بیل اور گائے کو دوحہ لے جانے کے تمام تر اخراجات پی آئی اے برداشت کرے گی۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تو تمام تر اخراجات پی آئی اے کی جانب سے ادا کئے جائیں گے لیکن بعد میں حکومت یہ اخراجات پی آئی اے کو ادا کر دے گی۔