24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:32
کرپشن نے سیاسی ڈھانچہ کمزور اور کرپٹ مافیا کو مضبوط کیا،لیاقت بلوچ
جیو نیوز - سرگودھا ......جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، کرپشن کی وجہ سے ملک کا سیاسی ڈھانچہ کمزور اور کرپٹ مافیا مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کیخلاف مہم چلاتے ہوئے میگا کیسز میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرکے سزائیں دلوانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ سسٹم کیخلاف مارچ میں ملک گیر مہم چلائے گی گلی محلوں میں کرپشن کیخلاف عوامی شعور بیدار کیا جائے گا۔