تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:42

کرپشن سے پاک بلوچستان تحریک کا آغاز کردیا ہے،عبدالحق ہاشمی

جیو نیوز - کوئٹہ ......جماعت اسلامی بلوچستان صوبے میں بد عنوانی کے خلاف کرپشن سے پاک بلوچستان تحریک کا آغاز کررہی ہے، جو اضلاع اور یونین کونسل کی سطح تک بھی چلایا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولوی عبدالحق ہاشمی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کرپشن سے پاک بلوچستان تحریک میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کو منظر عام پر لایا جائے گا، خاص طور پر عوام کو زیادتیوں اور ان کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ تحریک کے حوالے سے اضلا ح اور یونین کونسلز کی سطح پر کرپشن کے خلاف سرگرمیاں بھی طے کی جائیں گی۔

انہوں نے صوبے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔

عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود صوبے کی بیشتر آبادی تعلیم،صحت،روڈ، بجلی،پانی سمیت زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،اس کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے،اسی کرپشن کی وجہ سے یہاں تعمیر وترقی کا رفتار بھی سست روی کا شکار ہے،یہ تحریک اس وقت تک جاری رکھی جائے گی جب تک عوام کو بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہوجاتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.