تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:9

آئی بی اے میں سینٹر فار ایکسی لینس اِن جرنلزم کی افتتاحی تقریب

جیو نیوز - کراچی........پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ آزاد صحافت ،جمہوریت کا اہم ستون ہے ،پاکستانی قوم باصلاحیت ہے،یہاں کی عوام نے قدرتی آفات کے باوجود اپنے آپ کو متحد رکھا ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی میں سینٹر فار ایکسیلنس انِ جرنلزم کا باضابطہ ا فتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات 60 سالوں پر محیط ہیں اور کئی دہائیاں ان کی منتظرہیں۔

ڈیوڈ ہیل نے مزید کہا کہ آزاد میڈیا عوام کی تربیت کرتا ہے ، پاکستان میں تنوع ،صلاحیت اور ذہانت کا فقدان نہیں ہے، تقریب میں ڈائریکٹر آئی بی اے عشرت حسین سمیت میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

سینٹرفار ایکسیلنس انِ جرنلزم میں صحافیوں کی تربیت کے لیے اسٹوڈیو موجود ہے جبکہ بہت جلد ریڈیو اسٹیشن کا بھی افتتاح کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.