تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:29

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازار میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروشوں معین الدین اور ایاز علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رضویہ کے علاقے میں گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم عزیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

لانڈھی گل محمد چورنگی کے قریب فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کیماڑی کے علاقے جیکسن میں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان ٹرالر ڈرائیور ریاض حسین کو ڈندوں کے وار سے ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.