تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:26

کراچی:پولیس کی کارروائیوں میں 7ملزمان گرفتار، ایک ہلاک

جیو نیوز - کراچی........کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف واقعات میں 2افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازار میں سرچ آپریشن کے دوران 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور کچی شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید کاروائی کے دوران 7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ادھر سہراب گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کرکے 2منشیات فروشوں معین الدین اور ایاز علی کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایک اور واقعہ میں رضویہ کے علاقے میں گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور موٹرسائیکل سوار ڈکیتیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم عزیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

دوسری جانب لانڈھی گل محمد چورنگی کے قریب فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 2افراد زخمی ہوگئے، جبکہ کیماڑی کے علاقے جیکسن میں معمولی تلخ کلامی پر ڈنڈوں کے وار سے ٹرالر ڈرائیور ریاض حسین کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.