24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:16
باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کا رسم چہلم کل ہوگا
جیو نیوز - پشاور .........شہداء باچا خان یونیورسٹی کی رسم چہلم کل ادا کی جائے گی۔رسم چہلم کے موقع پر شہداکے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔یونی ورسٹی انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے چارسدہ پولیس سے مدد مانگی ہے۔
شہدائے باچاخان یونی ورسٹی چارسدہ کی رسم چہلم کل ادا کی جائے گی۔ یونی ورسٹی کے مرکزی ہال میں ہونے والے تقریب کا اہتمام یونی ورسٹی کے عملہ نے کیا جس میں شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی جائے گی۔
یونی ورسٹی کے ایڈمن آفیسر ڈاکٹرمحمد شکیل نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ رسم چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے اور اس حوالے سے چارسدہ پولیس کو درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رسم چہلم پر حکومت کا کوئی تعاون حاصل نہیں ہے۔