تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:9

ساہیوال :ماں نے دو بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

جیو نیوز - ساہیوال .......ساہیوال کے نواحی گاؤں کی خاتون نے گھریلو جھگڑوں پر دو بچیوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی ،ماں اور ایک بچی کو بچا لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں کی خاتون کا اپنے شوہر سے جھگڑا رہتا تھا۔آج صبح خاتون نے اپنی دو کم سن بچیوں کو اپنے ساتھ لیا اور لوئرباری دو آب میں چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اورنہر میں تینوں کی تلاش شروع کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون اور اس کی ایک بچی کو بچا لیا گیا جبکہ دوسری بچی کو تلاش کیا جا رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.