24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:14
پشاورمیں ٹریفک وارڈن سروس فنڈز کی کمی کا شکار
جیو نیوز - پشاور........پشاورمیں ٹریفک وارڈن سروس فنڈز کی کمی کا شکارہے۔ 8 ماہ سے زیادہ عرصہ گزرگیا، مطلوبہ نفری پوری ہوئی اور نہ گاڑیاں ملیں۔
پشاورمیں 8 ماہ قبل ٹریفک وارڈن سروس شروع کی گئی۔ تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مطلوبہ نفری پوری ہوئی اور نہ گاڑیاں ملیں۔ عملہ کی تعداد کم ہونے کے باعث چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ اور اندرون شہر وارڈنز تعینات نہیں ہوسکے۔
ضلع پشاور کے لئے 1ہزار 9سو89 افسران اور وارڈنز کی ضرورت ہے۔ جبکہ صرف ایک ہزار کا عملہ دستیاب ہے۔ ایس پیز کی تین پوسٹوں پر ڈی ایس پیزتعینات ہیں۔ جبکہ ڈی ایس پیز کی 17 میں سے 6 پوسٹیں بھی خالی پڑی ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وارڈنز کو موٹرویز پولیس کے مساوی تنخواہ دینے کا وعدہ کیاتھا۔ جس کی سمری تاحال منظور نہیں ہوئی۔ ایس ایس ٹریفک صادق بلوچ کے مطابق 198 اے ایس آئیز کی بھرتی جلد مکمل ہوگی۔