24 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:0
بلوچستان انٹرمیڈیٹ بورڈکےتحت امتحانات کےانتظامات مکمل
جیو نیوز - کوئٹہ .......... بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کےتحت میٹرک کےسالانہ امتحانات کےحوالے سےانتظامات مکمل کرلئے گئے۔امتحانات کےدوران امتحانی مراکز اور ان کے اردگرد علاقے میں دفعہ 144نافذ ہوگی۔
بلوچستان بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کےسالانہ امتحانات میں ایک لاکھ سات ہزار413امیدوار حصہ لیں گے، امتحانات کے لئے295امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں،جہاں امتحانات کےلئے 9سوافراد پر مشتمل امتحانی عملہ فرائض سرانجام دےگا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق امتحانات کے دوران نگرانی کےلئے 2سو افراد پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ نقل اور امتحانات میں ناجائز ذرائع کی روک تھام کے لئے امتحانات کے دوران دفعہ 144نافذ ہوگی اورحساس امتحانی مراکزپراضافی اہلکارتعینات ہوں گے۔