تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:38

پاک امریکااسٹرٹیجک مذاکرات کا چھٹا دور 29 فروری کو ہوگا

جیو نیوز - اسلام آباد.........پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹرٹیجک مذاکرات کا چھٹا دور 29 فروری کو واشنگٹن میں ہو گا۔ مذاکرات میں سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری امریکا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان اور امریکا کے درمیان چھٹے اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات میں علاقائی کشیدگی ، دہشت گردی ، خطے میں امن اور باہمی تجارت پر بھی بات چیت ہو گی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور جان کیری دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون توانائی، تعلیم ،سائنس اور ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.