تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:20

فکس اٹ کےعالمگیر خان نے کراچی میں صفائی مہم شروع کردی

جیو نیوز - کراچی .....فکس اٹ مہم کے روح رواں عالمگیر خان نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا،انہوں نے ساتھیوں سمیت کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے اپنی مہم شروع کی ہے۔

عالمگیرخان نے گلشن اقبال کے مختلف علاقوں کی دیواروں کو صاف کیا اور کچرا اٹھایا جارہا ہے۔

چند روز قبل فکس اٹ مہم کے بانی کو وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر کچرا پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ،گزشتہ روز عالمگیر خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے درخواست ضمانت پر رہا کیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.