25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:51
مولانافضل الرحمان عورتوں کیلئے تکلیف کی وجہ بن رہے ہیں ،عظمیٰ بخاری
جیو نیوز - لاہور .....ن لیگ کی سینئر رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تحفظ خواتین بل پر تنقید کر کے اپنی قدر قیمت کھو رہے ہیں، وہ بل پر تو تنقید کر رہے ہیں، عورتوں پر تشدد کرنے والوں کو کچھ نہیں کہہ رہے۔
میڈیا سےگفتگو میں ن لیگ کی ایم پی اے کا کہناتھا کہ عورتوں کو مارنے والوں کو مولانا کچھ نہیں کہہ رہے ان کا تحفظ کرنے والوں کو القابات سے نواز رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان عورتوں کیلئے تکلیف کی وجہ بن رہے ہیں، اپنی قدر کھورہے ہیں۔