25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:41
اسلام آباد سے ایک شخص مبینہ نفرت انگیز مواد کے ساتھ زیر حراست
جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد پولیس نے بھارہ کہو کے علاقے سے ایک شخص کو نفرت انگیز مواد کے ساتھ حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ضیاء الحق کے خلاف پہلے بھی تھانہ سبزی منڈی اور آئی نائن میں مقدمات درج ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق کالعدم حزب التحریر سے ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔