تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:29

لاہور: جناح اسپتال سے 2 دن کی نومولود بچی اغوا

جیو نیوز - لاہور.........لاہور کے جناح اسپتال سے 2 دن کی نومولود بچی اغواء ہو گئی،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کی بازیابی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

ورثاء کے مطابق شیر شاہ کالونی رائیونڈ روڈ کی شازیہ خرم کو 2 روز پہلے جناح اسپتال داخل کرایا گیا جہاں آپریشن سے اس کی بیٹی پیدا ہوئی۔ بچی اپنی نانی نسیم بی بی کے پاس تھی کہ ایک نقاب پوش عورت آ کر ان کے پا س بیٹھ گئی،نانی واش روم گئی، واپس آئی تو عورت بچی لے کر غائب ہو چکی تھی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسپتال پہنچ گئی اور انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.