25 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:31
کراچی: ٹرک میں آتشزدگی، 40سے زائد موٹرسائیکلیں خاکستر
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں یو پی موڑ کے قریب موٹرسائیکل سے بھرے ٹرالر میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث 40 سے زائد موٹرسائیکلیں اور 6 کاریں جل گئیں۔آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیو کراچی میں یوپی موڑ کے قریب موٹرسائیکل سے بھرے ٹرالر میں آگ لگ گئی،جس کے باعث میں موجود موٹرسائیکلیں جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ سڑک کنارے کھڑی 6 کاریں بھی جل گئیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کے مطابق آگ شرکٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔تاہم گاڑی کے ٹرالر یا مالک نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیںکیا ہے۔