26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:30
عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست،آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب
جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے بری ہونے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کے خلاف درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات سے تفصیلی جواب مانگ لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے محبوب عالم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ نے 2009ء میں قتل کے مقدمے سے بری کردیا لیکن 7برس گزرنے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا۔
وکیل کے مطابق مدعی اور جیل انتظامیہ نے ساز باز کی، عدالتی فیصلے کو عملدرآمد نہیں ہونے دیا گیا ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے عدالت نے بری ہونے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا سخت نوٹس لیا اور آئی جی جیل خانہ جات سے 15 مارچ کو تفصیلی جواب مانگ لیا۔