26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:19
مکران ڈویژن میں بجلی کی فراہمی 10گھنٹے کے لئے بند
جیو نیوز - کوئٹہ… ایران میں ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں مکران ڈویژن کے تمام اضلاع میں بجلی کی فراہمی 10گھنٹے کے لئے بند کردی گئی ہے۔
کیسکو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مکران ڈویژن جسے بجلی ہمسایہ ملک ایران سے فراہم کی جاتی ہے،ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمت کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی صبح سے بند کردی گئی ہے۔اس دوران ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ڈویژن کے تمام اضلاع کیچ، پنجگور اور گوادر میں بجلی معطل ہے۔
مرمت کے سلسلے میں 10گھنٹے تک بند رہے گی اور شام 6بجے تک بحال کر دی جائے گی۔
کیسکو ذرائع کے مطابق مرمت کے سلسلے میں کل بھی مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع میں اسی طرح صبح سارھے 7سے شام ساڑھے 5بجے تک بند کردی جائے گی۔