26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:21
صدر مملکت کی شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد
جیو نیوز - اسلام آباد......صدر مملکت ممنون حسین نے شرمین عبید چنائے کو دوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ تعلیم کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بھی مہمات چلانے کی ضرورت ہے۔
اپنے تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شرمین عبید نے اپنی فلم میں ایک اہم معاشرتی مسئلہ اجاگر کر کے کارنامہ سر انجام دیا جس کے لیے وہ مبارک باد کی مستحق ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ وطن عزیز کے باصلاحیت فن کار اور تخلیق کار ایسے مسائل پر بھی توجہ دیں گے۔