تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:1

کراچی :شاہ فیصل کالونی، ملیر ،کورنگی میں مضر صحت پانی کی فراہمی کا انکشاف

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقوں شاہ فیصل کالونی، ملیر اور کورنگی میں مضر صحت پانی کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔ جامعہ کراچی کی تحقیق کے مطابق پانی کورنگی کے مختلف علاقوں میں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہا ہے۔

تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورنگی کے مختلف علاقوں سے پانی کے 35نمونے لیے گئے، 85 فیصد مضر صحت نکلے، پانی کے نمونوں پر تحقیق جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹل اسٹڈیز کے ماہرین نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.