26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:16
موسم بہار کی پہلی بارش منگل کو بلوچستان میںہونے کا امکان
جیو نیوز - اسلام آباد......مارچ کا پہلا ہفتہ لا رہا ہے بارشیں، موسم بہار کی پہلی بارش برسے گی منگل کو بلوچستان میں، پھر یہ سسٹم داخل ہو جائے گا میدانی اور بالائی علاقوں میں۔
بلوچستان میں بارش کا سسٹم داخل ہو چکا، موسم بہار کی پہلی بوندیں برسیں گی کوئٹہ ،ژوب اور قلات میں اور یہ سلسلہ چلے گا جمعرات تک۔ کراچی کا درجہ حرارت بھی 36 سے نیچے گر جائے گا، راولپنڈی، اسلام آباد میں تو بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔
بارشیں مارچ کے پہلے ہفتہ میں آ رہی ہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہلکی بارشیں ہوں گی اس کے ساتھ تیز ہوا چلے گی ،3 سے 4 دن یہی سلسلہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل سےجمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بالائی سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بعض مقامات پر بارش کے ساتھ آندھی بھی چلے گی، موسم بہار ڈیڑھ ماہ رہنے کی توقع ہے، اپریل کے وسط کے بعد گرمی کا راج ہو گا۔
پھر گرمی کی شدت میں تیزی آئے گی، گرمیوں کا سیزن لمبا ہو گا، اپریل کے وسط سے اکتوبر تک گرمیاں خوب ہوں گی۔ موسم بہار میں بارشوں کے 4 سلسلے ہیں، پہلا سلسلہ ختم ہو گا رواں ہفتے کے آخر میں اور پھر دوسرا سلسلہ شروع ہو نے کا 10 مارچ سےامکان ہے۔