26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:4
کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی پولیس چیف کی سفارش پر لگائی گئی
جیو نیوز - کراچی .......کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی پولیس چیف کی سفارش پر لگائی گئی۔شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر چار روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امن و امان کی صورتحال اور مظاہروں کے پیش نظر کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کی جانب سےمحکمہ داخلہ سندھ کو سفارش کی گئی کہ کراچی بھر میں چار روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جائے۔