تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:59

کراچی : مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی........کراچی شہر کے مختلف علا۱قوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 3 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحاد ٹائون میںٍ پولیسٍ نے کارروائی کرکے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرلیا،ملزمٍ کے خلاف سعید آباد تھانے میںٍ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہٍ درج ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں پولیس نے کاروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔2 ملزمان شاہنوازٍ عرف شانی اور عبدالقیوم کو پولیس نے مقابلے کے بعدگرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضےسے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے،ملزمانٍ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.