تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:47

لاہور: ڈی سی اوکا شہر کےپٹرول پمپوں کا دورہ، قیمتوں کے اطلاق کا جائزہ

جیو نیوز - لاہور........ ڈی سی او لاہورٍ نے شہر کے مختلف پٹرولٍ پمپوںٍ کا دورہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اطلاق کا جائزہ لیا۔

شہر کے مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے ۔

اس حوالے سےٍ 70 سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جوصبح 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک پٹرول پمپ چیکٍ کریں گی اور نئی قیمتوں پر اطلاق کرائیں گی۔

ڈی سی او لاہور نے کہا کہ پٹرولٍ کی قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کرائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.