27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:43
قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور کے بیشتر پمپوں سے پیٹرول غائب
جیو نیوز - پشاور…پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پشاور کے بیشتر پمپوں سے پیٹرول غائب ہوگیا۔ جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامناہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو کردی لیکن اس کے بعد پشاورکے پمپوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہری پیٹرول اور ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔ جن پمپوں پر پیٹرول مل رہا ہے وہ پرانے ریٹس پر ہی فروخت کررہے ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کے بعد اس کی دستیابی کو بھی یقینی بنائے۔
دوسری جانب پمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پیٹرول سستا ہونے کے بعد مانگ میں اضافہ ہوا اس لئے قلت بھی پیدا ہوئی۔