تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:2

لاہور : حکومتی کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی تعیناتی کیخلاف درخواست

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی کمپنیوں میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر صوبائی حکومت اور 12 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہےکہ پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ ، ای پارکنگ، صاف پانی، ویسٹ مینجمنٹ اور میٹ کمپنیاں قائم کر کےارکان پنجاب اسمبلی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کر لیاجبکہ قانون کے تحت حکومت کسی رکن اسمبلی کو کسی کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں کر سکتی۔

درخواست میں پانچوں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے ارکان اسمبلی کو الگ کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،عدالت نے پنجاب حکومت اور 12 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.