تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:34

وہاڑی:بس اور 2آئل ٹینکرز میں تصادم،3 افراد جاں بحق،22 زخمی

جیو نیوز - وہاڑی…وہاڑی میں بس اور 2آئل ٹینکرز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 22 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ جس میں 8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان روڈ پر اڈا غلام حسین کے قریب بس اور 2 آئل ٹینکر ز آپس میں ٹکرا گئے ۔ حادثے میں 3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 22 سے زائد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ امدادادی کارروائی جاری ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.