تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:19

بلدیہ عظمیٰ میں عدالتی احکامات کے برخلاف تقرریاں و تبادلے

جیو نیوز - کراچی......بلدیہ عظمٰی کراچی میں احتساب کا انوکھا انداز، او پی ایس پر تعینات افسر نے او پی ایس افسران کے خلاف خط تحریر کرکے شکایت لگادی ۔؎

خط سئینر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز کی جانب سے سئینر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کو تحریر کیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی کے شعبہ میڈیکل سروسز میں 6 افسران کو خلاف ضابطہ ترقی دی گئی۔

خط میں سئینر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز نے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا اعتراف بھی کیا ہے۔ خط کے مطابق افسران کی او پی ایس پرتقریریاں اور تبادلے کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.