تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:51

ووٹوں کی گنتی کا خرچہ سرکار سے لینے کی حامد خان کی درخواست مسترد

جیو نیوز - اسلام آباد......این اے125سے متعلق انتخابی عزاداری کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، ووٹوں کی تصدیق کا خرچہ سرکارسے لینے کے متعلق تحریک انصاف کے حامد خان کی استدعا سپریم کورٹ نے مسترد کردی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس سے متعلق اپنے ریمارکس میں کہا ا گر آپ خرچہ برداشت نہیں کر سکتے تو آرڈر واپس لےکرکیس چلائیں گے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا حامد خان 4 ہفتوں میں نادراکو ووٹوں کی تصدیق کی رقم جمع کرائیں،اگر چار ہفتوں میں رقم جمع نہ کرائی گئی تو اپیل دوبارہ سماعت کے لیے مقرر ہو گی۔

اس سے پہلے عدالت نے 26 جنوری کو نادرا کو ووٹوں کی تصدیق کا حکم دیتے ہوئے 3ماہ میں رپورٹ طلب کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.