تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:28

خیبرپختونخوا ، بلوچستان نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ، قائم علی شاہ

جیو نیوز - کراچی…وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نےوفاقی حکومت کو صوبوں میں مرحلہ وار مردم شماری کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کو ملتوی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا بلکہ اسے آئندہ اجلاس تک موخر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے تحفظات کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے بتایا کہ مردم شماری کیلیے3 لاکھ فوجی اہلکاروں کی ضرورت ہے لیکن 80 ہزار سے ایک لاکھ تک ہی فوجی جوان دستیاب ہیں۔وزیراعلیٰ  کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ 25 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری کا فیصلہ ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ فوج کی نگرانی میں جلد سے جلد مردم شماری کرائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی 32 جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کی نگرانی میں مردم شماری ہو جب کہ ہم نے وفاقی حکومت کو صوبوں میں مرحلہ وار مردم شماری کی تجویز دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.