تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:21

کسی کے ذاتی نہیں قانون کے ملازم ہیں،شاہد حیات

جیو نیوز - کراچی......ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف نیب میں کوئی ریفرنس نہیں، وہ قانون کے نوکر ہیںکسی کے ذاتی ملازم نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے ایف آئی اے اوران کی ذات پر کیچڑاچھالا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کی کوئی انکوائری ان کے یا کسی افسر کے خلاف نہیں چل رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کی طرف غلط طریقے سے نہیں جائیں گے اور نہ ہی کوئی ایسی حرکت کریں گے جس سے سرمایہ کاری کا ماحول خراب ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.