تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:48

سندھمیں ٹرانسپورٹ کرایوں میں دس فیصد کمی ،نوٹیفکیشن جاری

جیو نیوز - کراچی......وفاقی حکومت کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی پرسندھ حکومت بھی فعال ہو گئی اورٹرانسپورٹ کرایوں میں دس فیصد کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تاہم پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کرائے کم کرنے پر تیار نہیں ہیں اور کراچی میں ٹرانسپورٹ کے سابق کرایوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔گزشتہ تین سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کا تناسب 45فیصد رہا ہے لیکن کرایوں میںکمی آٹے میں نمک کے برابر ہے جس سے عام لوگ پریشان اور ہلکان ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں 10 سال پہلے کی سطح آچکی ہیں تاہم کرایہ پیچھے جانے کا نام نہیں لے رہا،رابطہ کرنے پر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے عہدیدار نے بتایا کہ انکی گاڑیاں پیٹرول یا ڈیزل پر نہیں بلکہ سی این جی پر چل رہی ہیں اس لئے انہیں اس کمی سے کئی فرق نہیں پڑتا۔

سندھ حکومت کی جانب سے گڈز ٹرانسپورٹ، نجی بسوں ، اسکول وینز اور دیگر شعبو ں میں چلنے والی گاڑیوں میں 10 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔

عام افراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے اپنا کردار تو ادا کردیاہے لیکن عام افرادتک اس کمی کے ثمرات نہیں پہنچ رہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.