28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:0
جنرل راشد محمود نے آذربائیجان کی عسکری قیادت سےملاقات
جیو نیوز - باکو......چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے آذربائیجان کی عسکری قیادت سےملاقات کی ہے جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے آذربائیجان کا دورہ کیا اورعسکری قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔جنرل راشد محمود نے آذر بائیجان میں جنگی ہیروز کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔