28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:34
فشری میں ٹارگٹڈ کارروائی ،عذیر بلوچ کا دست راست گرفتار
جیو نیوز - کراچی …افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں پاکستان رینجرز نے آج صبح فشری میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کے سابقہ مبینہ دست راست کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زیر حراست ملزم وسیم احمد کراچی فش ہاربر کی سی بی اے یونین کا سابقہ جوائنٹ سیکریٹری ہے۔وہ فشری میں مارکیٹ آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق فشرمین سوسائٹی کے سابقہ چیئرمین عبدالسعید خان کے دور میں وسیم احمد لیاری گینگ وار کے انتہائی قریب تھا جس پر ماضی میں فش ہاربر سے بھتے کی وصولی کا الزام رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز نے آج صبح فش ہاربر کی رچھ منڈی میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے گرفتاری کی۔